دل کا عالمی دن، طبی ماہرین نے تشویشناک انکشافات کر دیئے

دل کا عالمی دن، طبی ماہرین نے تشویشناک انکشافات کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی آج " دل"کاعالمی دن منایاجارہاہے،اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاؤ کے لیے شعور پیدا کرنا ہے، دل کے امراض سے بچاﺅ کے عالمی دن پرملک بھر میں سیمینارز، ریلیاں اور آگاہی واک کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں امراض قلب خصوصاً دل کا دورہ پڑنے سے اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر ڈیڑھ منٹ میں ایک شخص دل کے امراض میں مبتلا ہو رہا ہے، دنیا میں ہرسال ڈیڑھ کروڑسےزائدانسان امراض قلب کےباعث وفات پاجاتےہیں، بچے بھی دل کی بیماریوں میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں کا طرز زندگی بدلنا ہوگا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور گلوکوز کا بڑھنا، تمباکو نوشی، خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا ناکافی استعمال، موٹاپا اور جسمانی مشقت کا فقدان دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجوہات ہیں، دل کے امراض کی بڑی وجہ معلومات کی کمی بھی ہے، ہلکی پھلکی سادہ غذا اور دن میں صرف آدھے گھنٹے کی ورزش کو معمول بنا کر دل کے بہت سے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

 عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے خبردار کیا ہے کہ سن2030 تک دنیا بھر میں دل کے امراضِ کے سبب اموات کی شرح سترہ اعشاریہ تین ملین سے بڑھ کر تئیس اعشاریہ چھ ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer