( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صوبائی وزراء کی ملاقاتیں، چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یو این کونسل میں کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی۔
گورنر پنجاب سے صوبائی وزراء میاں محمود الرشید اور اعجاز عالم نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور عوامی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کونسل میں وزیراعظم نے کشمیریوں کا کیس حقیقی معنوں میں پیش کیا، اب کونسل کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائے، سکیورٹی کونسل مقبوضہ وادی میں بھارت کا کرفیو ختم کروائے۔
چودھری محمد سرور سے پنجاب بھر سے آئے ہوئے 30 سے زائد پارٹی اور عوامی وفود نے بھی ملاقات کی، گورنر پنجاب نے تمام کارکنان کے مسائل سنے اور جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔