ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’اراکین اسمبلی ڈینگی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں‘‘

’’اراکین اسمبلی ڈینگی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی ڈینگی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں، ڈینگی کے خلاف مہم کو تحریک سمجنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں خرم شہزاد، ملک نواب شیر وسیر اور رضا نصراللہ شامل تھے، اس دوران عوامی فلاح کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں، پنجاب میں اس سال دسمبر تک 1500 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، پہلے مرحلے پر15 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں میں کارپٹڈسڑکیں بننے سے نہ صرف لوگوں کو سہولت ہوگی بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اراکین اسمبلی کی تجاویزکواہمیت دی جائےگی۔

 سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا ارکان اسمبلی ڈینگی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں، اس مرض پر قابو پانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کواپنافعال کردارادا کرنا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer