(حسن علی) بین الاقوامی مارکیٹ کو جواز بنا کر ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں نے ماہ اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کر دیا۔
عالمی سطح پر ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر میں 140روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 540 روپے اور 12 روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا۔