ملک اشرف: لاہور کی احتساب عدالت کے باہر 2 خواتین وکلاء نے ایک مرد وکیل کی سر عام خوب پٹائی کر دی۔
دونوں خواتین بہنیں تھیں جنہوں نے تجمل نامی وکیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی کردار کشی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔دونوں بہنوں نے وکیل تجمل پر تھپڑوں، گھونسوں کی بارش کی اور خوب شور مچایا۔ اس دوران تجمل کے ساتھی وکلاء اور دیگر افراد نے انہیں چھڑانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔
لڑائی میں ایک مرد وکیل نے خاتون وکیل کومارنے کی بھی کوشش کی جب کہ دونوں جانب سے بدزبانی بھی کی گئی۔خاتون وکیل نادیہ کا کہنا تھا کہ تجمل انہیں ہراساں اور ان کی کردار کشی کرتا تھا۔ اس دوران وکلاء، میڈیا نمائندوں کو ویڈیوز بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ واضح رہے کہ نادیہ اور تجمل احتساب عدالت میں 2 فریق پارٹیوں کے وکیل ہیں۔