اپٹما کے سالانہ اجلاس کا انعقاد، سید علی احسان نگران چئیرمین منتخب

 اپٹما کے سالانہ اجلاس کا انعقاد، سید علی احسان نگران چئیرمین منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس کا انعقاد، گروپ لیڈر گوہر اعجاز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سید علی احسان کو منتقفہ طور پر اپٹما کا مرکزی نگران چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق سالانہ اجلاس اپٹما ہاؤس میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں گروپ لیڈر اپٹما گوہراعجاز نے خصوصی شرکت کی جب کہ سبکدوش چئیرمین عامرفیاض، سیدعلی احسان، احسن بشیر، وصال منوں، دانش منوں اور عبدالرحیم شامل تھے۔ اپٹما پنجاب کے سبکدوش چئیرمین علی پرویزملک، اپٹما  پنجاب کے نو منتخب چئیرمین عادل بشیر، شرجیل خالد اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پرگوہراعجازکا کہنا تھا کہ جس طرح مل کر پنجاب کی صنعتوں کے لے بجلی کی قیمت دوسرے صوبوں کے برابر کروائی ہے اسی طرح دیگر مسائل بھی مل کر حل کروائیں گے۔

اپٹما کے سبکدوش مرکزی چئیرمین عامرفیاض کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے لے جو کام کیا سب کے سامنے ہے، اب آنے والےعہدیداروں کے ساتھ مل کر دیگر مسائل حل کروائیں گے۔نو منتخب مرکزی نگران چئیرمین سید علی احسان کا کہنا تھا کہ اپٹما نے حکومت کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے کہ ایکسپورٹس میں اضافہ کیا جائے گا اب وقت آ گیا ہے کہ وہ وعدہ پورا کیا جائے تاکہ کشکول کو توڑا جا سکے۔

سبکدوش ہونے والے اپٹما  پنجاب کے چئیرمین علی پرویزملک کا کہنا تھا کہ اپنے دورمیں اںہوں نے ٹیکسٹائل صنعت کے مسائل گوہراعجازاوردیگرسینئررہنماؤں کے ساتھ مل کرحل کروانے کی بھر پور کوشش کی۔اجلاس میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری اور ایکسپورٹس میں اضافے کے لے مل کر کام کرنا ہوگا۔