گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب  کی وزیراعلیٰ پنجاب  سے ملاقات، چوہدری محمد سرورنے کہاکہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے،جبکہ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبہ کے عوام کی بہتری اورترقی میرے عہدے کا بنیادی منشور ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ کے اہم انتظامی امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو عوام کی خواہشات کے مطابق ڈالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شعبہ تعلیم اور صحت کو ترجیحی بنیادوں پر از سر نو فعال کیا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نا انصافی،ظلم اور کرپشن کسی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی اور میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے مختلف وفود سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل جانے اور ان کے حل کے لئے مو قع پر ہی احکامات صادر کئے،ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل حل کرنا پہلی اور آخری تر جیح ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer