"موجودہ حکومت نے مہنگائی کرکے غریب عوام کی کمر توڑی ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہین عتیق) احتساب عدالت نے پیپکو میں 437افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کے ریفرنس میں ملوث راجہ پرویز اشرف سمیت آٹھ ملزمان کے کیس کی سماعت15اکتوبر تک ملتوی کر دی ،راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے مہنگائی کرکے غریب عوام کی کمرتوڑ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پیپکو میں 437 افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کی سماعت ہو ئی ، جس میں راجہ پروزیز اشرف سمیت آٹھ ملزمان کو پیش کیا گیا،سماعت کے بعد راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت الیکشن سے پہلے بڑے بڑے دعوے کرتی تھی لیکن اقتدار میں آ کر اس نے مہنگائی کے سوا کچھ نہیں کیا، انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے وہ امن پر یقین رکھتے ہیں ،بھار ت کے جانب  سے دیےگئےجواب کی مذمت کرتے ہیں،  بھارت خطے میں امن نہیں چاہتا مگرہماری افواج ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔

احتساب عدالت نے ایک گواہ ذیشان کا بیان اور وکلاءکی جرح کے بعد مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی،جبکہ ریفرنس کے مزید تین گواہوں کو آئندہ طلب کیا گیا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer