ایجوکیشن اتھارٹیز  کیلئے بُری خبر،  پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

ایجوکیشن اتھارٹیز  کیلئے بُری خبر،  پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)  پنجاب حکومت کی ایجوکیشن اتھارٹیز میں نئی بھرتیوں پر پابندی، وزیراعظم کفایت شعاری مہم کے تحت اتھارٹیز کو نئی بھرتیوں سے روکنے کے متعلق مراسلہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم سرکاری سکولوں تک بھی پہنچ گئی، پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئی بھرتیوں پر پابندی لگانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت وزیراعظم کفایت شعاری مہم کے تحت اتھارٹیز نئی بھرتیاں نہیں کریں گے، حکام کا کہنا  تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اتھارٹیز کی کپیسٹی بلڈنگ کی سکیم بھی اے ڈی پی سے آوٹ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہر سال ایجوکیشن اتھارٹیز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کروڑوں روپے کی رقم بجٹ میں مختص کی جاتی تھی جو اب نہیں کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer