ابر رحمت ایک بار پھر متعدد علاقوں کیلئے  زحمت بن گئی

ابر رحمت ایک بار پھر متعدد علاقوں کیلئے  زحمت بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے مختلف علاقے بدستور بجلی کی ترسیل سے محروم، بجلی بندش کے باعث علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام ٹھپ ہوگیا تھا، 230 فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،شاہ جمال ، بند روڈ، کینال روڈ ، رحمان گارڈن ، وسن پورہ، بلال گنج، مدینہ کالونی، اسلام پورہ ، کماہاں سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی بندش بر قرار ہے ، علاوہ ازیں  تاہم فتح گڑھ اور تاج پورہ کے علاقے میں رات گئے تک بجلی بحال نہ کی جاسکی، بجلی بندش کے باعث علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مکینوں کے مطابق لیسکو عملہ نہ ہی فون اٹھاتا ہے اور نہ ہی دفاتروں میں موجود ہوتا ہے ۔

دوسری جانب شملہ پہاڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے درخت گر گیا جس کی زد میں دو مو ٹر سائیکل اور دو گاڑیاں  مکمل تباہ اور علاقہ کی بجلی بھی منقطع ہو گئی،علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer