ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیارِ غیر میں حادثہ، پاکستانی فیملی کے 4 افراد جاں بحق

Road accident in Saudi Arabia, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے قطر جاتے ہوئے پاکستانی زائرین کی گاڑی کو ریاض کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق ریاض کے قریب کار اور ٹریلر کے  تصادم میں قطر میں تعینات پاک فوج کے میجر ارسلان زخمی جبکہ فیملی کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں قطر میں تعینات پاک فوج کے میجر ارسلان کی والدہ، بیوی، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے ہیں۔

حادثے میں میجر ارسلان زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ دستاویزی کارروائیاں مکمل کر کے میتیں راولپنڈی روانہ کرے گا۔

سفیر پاکستان احمد فاروق نے جاں بحق افراد کیلئے اظہار افسوس اور زخمی کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔