محسن نقوی نے چلڈرن ہاسپٹل میں نئے ڈینٹل بلاک کا ڈیزائن بہترکرنے کی ہدایت کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال اورگنگارام ہسپتال کادورہ کیا اور دونوں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کاجائزہ لیا،  تعمیراتی کام کے دوران بیڈز،آلات،فرنیچر اوردیگر اشیاء باہر پڑی دیکھ کر وزیراعلیٰ برہم ہوئے اورہسپتال انتظامیہ کو سرزنش کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہاسپٹل کے ڈینٹل بلاک کے ڈائزین پر نظر ثانی کرنے اور ایمرجنسی بلاک میں بیڈز کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کر دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران قیمتی ساز و سامان کی حفاظت کیلئے کوئی انتظام نہ کرنا غفلت ہے۔ کئی روز سے کام جاری ہونے کے باوجوداتاری گئی اشیاء کومحفوظ نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اتاری گئی اشیاء کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اورمناسب جگہ پر محفوظ رکھی جائیں۔ 

واضح رہے کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کے دوران گزشتہ کئی دنوں کے دوران محسن نقوی جس بھی ہسپتال مین جاتے ہیں وہاں ہسپتال میں موجود ساز و سامان کو لاپرواہی سے ادھر ادھر ڈال دینے کے مسئلہ کا مشاہدہ کرتے ہیں، ہسپتالوں کی انتظامیہ کو  ہسپتال کی پراپرٹی کو مناسب طریقہ سے سنبھالنے کی ہدایات دیتے ہیں لیکن ہسپتالوں میں انتظامیہ کا طرز عمل تب بھی جوں کا توں ہی رہتا ہے، اس کی واضح مثال وزیراعلیٰ کے آج وزٹس کے دوران سامنے آئی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اوراوپی ڈی بلاک کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا۔ محسن نقوی ہر فلور پر گئے،جاری کاموں کا جائزہ لیااورماڈل روم کا معائنہ کیا۔

ڈینٹل بلاک کا ڈیزائن تبدیل کرنے اور ایمرجنسی میں بیڈز بڑھانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈینٹل بلاک کے ڈائزین پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے ایمرجنسی بلاک میں بیڈز کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کر دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلی محسن نقوی کو اپ گریڈیشن کے کام پرہونیوالی پیش رفت کے بارے میں بریف کیاگیا۔

گنگا رام ہسپتال میں اپ گریڈیشن تیز کرنےکی ہدایت
وزیراعلیٰ محسن نقوی چلڈرن ہسپتال کے بعد گنگا رام ہسپتال پہنچے اورانڈوربلاک میں اپ گریڈیشن کے کام کامعائنہ کیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزدوروں سے مصافحہ کیااورانہیں محنت سے کام کرنے کی تلقین کی
 تین شفٹ میں کام کرکے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔ محسن نقوی 
معیاری گیس اورالیکٹریکل وائرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو اپ گریڈیشن کے کام جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں 
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال،ڈین چلڈرن ہسپتال، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج،ایم ایس گنگارام ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.