سٹی42:بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رنز سے بآسانی شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چھٹی فتح حاصل کرلی۔
بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈم میں ہونیوالے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔
230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 34.5 اوورز میں 129 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4، جسپریت بمراہ نے 3، کلدیپ یادیو نے 2 جبکہ رویندرا جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ برسٹو اور ڈیوڈ ملان نے کیا تاہم انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑاگئی اور صرف 52 رنز کے مجموعی اسکور پر ابتدائی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
اوپنر جونی برسٹو 14، ڈیوڈ ملان 16 جبکہ جو روٹ اور بین اسٹوکس صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے، کپتان جوز بٹلر 10 رنز، معین علی 15 رنز، کرس ووکس 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
قبل ازیں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 26 کے مجموعی سکور پر شبمن گل 9 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے جبکہ ویرات کوہلی بھی 9 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
بھارتی کھلاڑی شیریاس آئیر 4 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر مارک ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں سوریاکمار یادیو 49، کے ایل راہول 39، رویندرا جڈیجا 8، محمد شامی ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 3، عادل رشید اور ڈیوڈ ولی نے 2 جبکہ مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں پاکستان کی واپسی کا راستہ کھولنے کے لئے انگلینڈ کی ٹیم بھارت کو شکست دینے کا مشکل سفر پانچ اووروں میں دو وکٹیں گنوا کر بھی کامیابی سے طے کر رہی تھی کہ آٹھویں اوور میں شامی نے بین سٹوک کو بھی شکار کر لیا۔ بدقسمت سٹوک اس اہم میچ میں دس گیندیں کھیل کر ایک بھی رن نہ بنا سکے۔
بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیا تھا۔انگلینڈ نے پہلے تین اووروں میں6 اعشاریہ 67 کی ایوریج کے ساتھ کھیلتے ہوئے 20 رنز بنا لئے۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 4 اعشاریہ 47 کی معمولی ایوریج درکار تھی۔
چوتھے اوور میں برٹش بیٹرز نے سراج کی مزید پٹائی کی اور اوور کی پہلی ہی گیند پر ایک مزید لیکن اوور کے اختتام پر مجموعی سکور 26 تک پہنچ سکا اور رن ریٹ 6 اعشاریہ 26 رہ گیا۔
پانچویں اوور میں جسپریت بومرہ نے پہلی تین گیندیں ڈوٹ کرنے میں کامیابی حاصل کی لیکن چوتھی گیند پر ڈیوڈ میلان سے چوکا کھا لیا۔ اس کے بعد اوور کی آخری گیند پر بومرہ میلان کو ایک متنازعہ فیصلہ کے زریعہ آؤٹ کروانے میں کامیاب ہو گئے۔
پانچویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ کا سکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز تھا اور اس کی ایوریج کم ہو کر 6 رہ گئی تھی،۔
چھٹے اوور کے اختتام پر انگلینڈ کے بیرسٹو 13 رنز پر کھیل رہے ہیں اور بین سٹوکس اپنا اکاونٹ ابھی کھول نہیں سکے۔ شامی نے اس اوور میں انگلینڈ کا رن ریٹ مزید کرٹیل کرنے میں کامیابی حاصل کی اور یہ 5 اعشاریہ 5 رہ گیا۔
ڈیوڈ میلان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جو روٹ ایک ہی بال کھیل کر صفر پر واپس گئے تھے۔
میچ کا آغاز
لکھنؤ کے بریسبیو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے، کپتان روہت شرما 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں کی گفتگو
ٹاس کے بعد انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی آج برقرار رکھا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جو گزشتہ میچ کھیلی تھی۔
خیال رہے کہ بھارت ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 5 میچوں میں 4 شکستوں کے بعد سب سے آخری نمبر پر ہے۔
بھارت کی اننگز
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 26 کے مجموعے پر شبمن گل 9 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے جبکہ ویرات کوہلی بھی 9 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
بھارت کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیریاس آئیر تھے جو 4 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر مارک ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ بلیو شرٹس کو چوتھا نقصان 131 پر ہوا جب کے ایل راہول 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ بھارتی کپتان روہت شرما 87 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ سوریا کمار یادیو 49 اور جسپریت بمراہ 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جڈیجا نے 8 اور محمد شامی نے ایک رن بنایا، کلدیپ یادیو 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔