ویب ڈیسک: سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ سرسینئی میں دوست کی فائرنگ سے خواجہ سرا ببلو زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دوست نے خواجہ سرا کو گھر آنے سے منع کرنے پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے خواجہ سرا ببلو زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم عقیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔