ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات کے موسم کی  صورتحال حوالےسے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ 

 پیر کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک  رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔