لانگ مارچ: پیمرا نے چینلز کو ہدایات جاری کردیں

لانگ مارچ: پیمرا نے چینلز کو ہدایات جاری کردیں
کیپشن: Pemra
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پیمرا نے لانگ مارچ سے متعلق چینلز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام چینلز ریاستی اداروں کو بدنام کرنے والا مواد نشر کرنے سے احتراز کریں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین پنجہ آزمائی جاری ہے اور عمران خان نے گزشتہ روز لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے تمام چینلز کو لانگ مارچ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  پیمرا کا جاری کیے گئے کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالتی احکامات اور پیمرا قوانین کے مطابق لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی تقاریر کی لائیو کوریج میں تاخیری نظام ہونا چاہیے اور یہ احکامات نہ ماننے والے ٹی وی چینلز کے لائسنس کی معطلی سمیت ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ 

پیمرا نے جاری کیے گئے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ روز کی ٹرانسمیشن میں دیکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کی تقاریر میں ریاستی اداروں کے خلاف جو بیانات دیے گئے انہیں لائیو نشر کیا گیا، جو کہ ضابطۂ اخلاق اور اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع ہونے والا لانگ مارچ اپنے پہلے دن داتا دربار پر پہنچ کر ختم ہوا تھا۔ آج لانگ مارچ کا آغاز شاہدرہ سے کیا گیا ہے جو مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا گوجرانوالہ پہنچے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر