(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) نے پنجاب میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق او جی ڈی سی ایل کو تیل و گیس کے یہ ذخائر اٹک کے قریب واقع توت ڈیپ 1۔ کنویں سے ملے ہیں، او جی ڈی سی ایل نے توت ڈیپ 1۔ کنویں کی کھدائی کا آغاز25دسمبر 2020ءکو کیا تھا، یہاں توبرا فارمیشن میں 5ہزار 545میٹر تک کامیابی کے ساتھ کھدائی کی گئی۔
اوپن ہول لاگ کے اعدادوشمار کی بنیاد پر لاک ہارٹ فارمیشن کے مطابق یہاں سے 64/32چوک سائز، 600پاﺅنڈ فی مربع انچ(پی ایس آئی) اور ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر سے 882بیرل خام تیل یومیہ اور 0.93ملین مکعب سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوں گے۔