حلیم عادل سے خلع کا معاملہ، دعا بھٹو نےایک اور بڑاقدم اُٹھالیا

حلیم عادل سے خلع کا معاملہ، دعا بھٹو نےایک اور بڑاقدم اُٹھالیا
کیپشن: Dua Bhutto,Haleem Adil Sheikh
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے دعوے کے بعد بیٹے کی حوالگی کے لیے بھی درخواست دائر کر دی۔

دعا بھٹو کی جانب سے ملیر کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں بیٹے کی حوالگی کے ساتھ بیٹے کی سربراہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیٹے کامل حلیم کی کسٹڈی مستقل طور پر میرےحوالے کی جائے، بیٹے کی رہائش کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ ادا کیے جائیں اور کمسن بیٹے کامل حلیم کی سربراہ مقرر کیا جائے۔

دعابھٹو نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ بیٹے کامل کو پاکستان اور ملک سے باہر کہیں بھی لے جانے کی اجازت مجھے دی جائے۔اس کے علاوہ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ب فارم بھی واپس دلوایا جائے۔

یاد رہے کہ دعا بھٹو نے گزشتہ روز ملیر کورٹ میں اپنے شوہر حلیم عادل سے خلع کے لیے درخواست دائر کی تھی۔