ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا

عمران خان نے فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا
کیپشن: imran khan ,faisal vawda
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پرانی ساتھی فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا۔

پاکستان تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے چند روز قبل سابق وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر ان کے خلاف  سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔