ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے تیار، 9 رکنی کمیٹی تشکیل

حکومت پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے تیار، 9 رکنی کمیٹی تشکیل
کیپشن: PTI Long March
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے   پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 9  ارکان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق،  قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب بھی شامل  ہیں جب کہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے  قائم کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔