ویب ڈیسک:آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور، منگلا، فیصل آباد، نارووال، ملتان، بہاولپور اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں سردرہے گا تاہم صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بلوچستان کے شمالی حصوں میں سرد رہے گا جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر کراچی کے موسم کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔