ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اب بغیر کسی اسپانسر کے بھی ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب بغیر اسپانسر کے بھی متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے جس کے لیے امارات حکومت نے 3 اکتوبر 2022 کو اپنا ویزا سسٹم کو اپڈیٹ کرتے ہوئے نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروائی ہیں۔
اب آپ گولڈن ویزا، رہائشی ویزا، گرین ویزا اور پانچ سالہ سیاحتی ویزا بغیر کسی اسپانسر کے حاصل کرسکتے ہیں جب کہ وزٹ ویزا کی تین کیٹیگریز بھی متعارف کروائی گئی ہیں جس میں آپ بغیر اسپانسر کے وزٹ ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔