ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔
West Indies win a thriller ????#T20WorldCup | #WIvBAN | https://t.co/GF56PV713u pic.twitter.com/PYfAS3YQA3
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 29, 2021
شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 142 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلا دیش 5 وکٹوں پر 139 رنز بناسکا۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی تھیں، ویسٹ انڈیز کی یہ پہلی فتح ہے جبکہ بنگلا دیش تینوں میچز ہاری ہے۔