ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائیگا: قومی سلامتی کمیٹی

national security council pakistan
کیپشن: national security council pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :   وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری حکام اور انٹیلی جنس سربراہان شریک ہوئے اور کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکرات کے دروازے بند نہیں کئے ، تاہم ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائیگا، خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں ، حکومت نے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام صورتحال پر بات چیت ہوئی، کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ ابھی جاری کردیا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ابھی بند نہیں کیے، مگر ریاست کی رٹ کو بھی قائم رکھنا ہے، انہوں نے کہا میں اور نور الحق قادری تحریک لبیک سے مذاکرات کررہے ہیں، خواہش ہے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں۔