پی پی ایس سی کا اہم فیصلہ، تحصیلداروں کے امتحانات ملتوی

ppsc exam cancelled
کیپشن: ppsc exam cancelled
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مذہبی جماعت کے مارچ کی وجہ سے راستوں کی بندش کے باعث تحصیلداروں کے امتحانات ملتوی، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 31 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
صوبے بھر میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث حکومت نے مختلف اضلاع میں کنٹینرز لگا کر روڈ بلاک کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے اکتیس اکتوبر کو تحصیلدار کے امتحانات میں امیدواروں کا امتحانی مراکز تک پہنچنا ناممکن تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لاء اینڈ آرڈر کے باعث امتحانات ملتوی کر دیئے۔ تحصیلدار کی بھرتیوں کے لیے امتحان 31 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا جس کی ملتوی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے

 تفصیلات کے مطابق 31اکتوبر کو ہونے والا امتحان پبلک سروس کمیشن نے منسوخ کر دیا ہے اور تحصیلدار کی بھرتیوں کے لیے امتحان کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ پی پی ایس سی کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ سے ذائد امیدواروں نے حصہ لینا تھا جو اب تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پی پی ایس سی کی ویب سائٹ سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔