لیسکو صارفین کیلئےخوشخبری،سنگل فیز میٹرز کی ڈلیوری کا آغاز

lesco lahore
کیپشن: lesco lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : لیسکو صارفین کے لئے خوشخبری،کمپنی میں ڈیڑھ لاکھ سنگل فیز میٹرز کی ڈلیوری کا آغاز ہو گیا، صارفین کے مارچ سے التواء کا شکار کنکشن لگائے جائیں گے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پاس سنگل فیز میٹرز ختم ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کے کنکشن التواء کا شکار ہوئے تاہم اب بجلی کے کنکشنز کے لئے ڈیڑھ لاکھ سنگل فیز میٹرز کی ڈلیوری کا آغاز ہو گیا ہے اور مپنی کے ریجنل سٹورز کو بجلی کے سنگل فیز میٹرز کی پہلی کھیپ موصول ہو گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ میٹر ساز کمپنی نے پہلی کھیپ میں پچیس ہزار سنگل فیز میٹرز کی ڈلیوری کی ہے، مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ سنگل فیز میٹرز کی خریداری کی گئی ہے اور آئندہ ماہ باقی میٹرز بھی موصول ہونے کے امکانات ہیں۔

کمپنی میں سات ماہ سے التواء کا شکار بجلی کے کنکشن لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے، لیسکو نے تمام سرکلز میں میٹرز جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں، سنگل فیز میٹرز کے صارفین نے مارچ سے لیکر اب تک ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا رکھے ہیں تاہم میٹرز نہیں لگائے جا سکے۔سنگل فیز میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے کنکشنز التواء کا شکار ہوتے گئے