ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمبابوے کیخلاف 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

زمبابوے کیخلاف 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) زمبابوےکےخلاف ون ڈےہوم سیریزکھیلنےکےلئےپاکستان کی 15 رکنی اسکواڈکااعلان کردیا۔ کپتان بابراعظم ٹیم کولیڈکریں گے۔ انجری کاشکارشاداب کی جگہ عثمان قادرکوٹیم میں شامل کیاگیا، پہلا میچ کل کھیلاجائےگا۔

شائقین کرکٹ ہوجائیں تیار، شاہین زمبابوےسےدودوہاتھ کرنےکو  بیتاب، ون ڈےسیریزکےلئے15 رکنی قومی اسکواڈ کااعلان کر دیا گیا۔قومی ٹیم کی کپتانی کااعزااسٹائلش بلےبازبابراعظم کودیاگیا۔منتخب کھلاڑیوں میں امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، شامل ہیں۔
فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان میزبان ٹیم کی کلیاں اڑائیں گے۔انجری کا شکار شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔محمد حفیظ اور جارح مزاج بلے باز حیدر علی کوٹیم سےڈراپ کردیاگیا۔

سیریز کا پہلا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔کپتان بابراعظم کاکہناتھاکہ کوشش ہوگی کہ اچھا کمبی نیشن کھلائیں، زمبابوے کے خلاف کھیلنے سے اعتماد بحال ہوگا۔ سیریزسےپہلےدونوں کپتانوں نےٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer