(عمر اسلم) نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کی پی پی ایک سو سینتالیس کے ووٹ کو عزت دو پاسبان کارکنان سے ملاقات، کارکنان کو نوازشریف کے بیانیہ کو گھر گھر پہنچانے کی ہدایت کردی ،تیرہ دسمبر کے جلسہ کی تیاریوں کی بھی ہدایت کردی، کہتی ہیں کہ لاہور کاجلسہ فیصلہ کن ہو گا،میاں مجتبی شجاع الرحمان سائرہ افضل تارڑ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے کارکنان سے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ نالائقی اور ووٹ چوری کے تحفے سے ہمیشہ کے لئے ملک کو نجات دلوانے کا وقت آگیا ہے۔تیرہ دسمبر کے جلسہ کے حوالےسے بات کرتے ہوئے انھوں نےکہاکہ لاہور کا جلسہ آخری معرکہ ہوگا اور اگر لاہور نے زور لگا دیا تو حکومت نظر نہیں آئے گی جبکہ لاہوری جب بولیں گے تو پوری دنیا سنے گی۔
نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کی ’ووٹ کو عزت دو پاسبان‘ بننے والے پی پی 147 کے کارکنان کے وفد سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات pic.twitter.com/RZH5ZETj2a
— PML(N) (@pmln_org) October 29, 2020
مریم نواز کاکہناتھاکہ مخالفین کہتے ہیں کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی تو ملک کے کونے کونے میں نوازشریف نظر آ رہا ہے۔میٹنگ میں سابق چئرمین یونین کونسل کاشف حسین گوہر،حاجی منیب طفیل،ریاض مغل،محمد ارشد ،فریحہ زینب سمیت دیگر بھی موجودتھے۔