پنجاب حکومت کی نئی چال، ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں اختیارات وسیع کر دیئے

پنجاب حکومت کی نئی چال، ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں اختیارات وسیع کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں بلدیاتی سطح پر پنجے گاڑنے کے لیے پنجاب حکومت نے نئی حکمت تیار کرلی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں اختیارات وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن سالانہ ترقیاتی بجٹ ساڑھے ارب روپے سے زائد ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بلدیاتی سطح پر پنجے گاڑنے کے لیے پنجاب حکومت نے نئی حکمت تیار کرلی ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں اختیارات وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن سالانہ ترقیاتی بجٹ ساڑھے ارب روپے سے زائد ہوگا۔ 

پنجاب حکومت نے لاہور میں بلدیاتی سطح پر اپنی حثیت بڑھانے کے لیے اب لاہور میٹروپولیٹن کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں اختیارات وسیع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ لاہور میٹروپولیٹن کو صوبے میں سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ دے کر گلی محلے کے کام کرائے گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سالانہ ترقیاتی بجٹ ساڑھے ارب روپے سے زائد ہوگا۔ اور محکمہ بلدیات نے لاہور میٹروپولیٹین کارپوریشن کا بجٹ اور اختیارات وسیع کرنے سے متعلق حکومت کا آگاہ کردیا ہے۔ لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا بجٹ اور اختیارات وسیع کرکے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طرف کروڑوں روپے کا میونسپل پروگرام ہوگا اور دوسری طرف پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے الگ بجٹ ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer