پولیس کے پاس ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا فقدان

پولیس کے پاس ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا فقدان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہرعباس) ملزمان کیسے پکڑے جائیں، پولیس کے پاس جدید ٹیکنالوجی کا فقدان، لاہور پولیس کے پاس دس سال پرانی ٹیکنالوجی پر جبکہ ڈاکو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ماہر۔

لاہور پولیس کے مطابق لاہور پولیس کے پاس دس سالہ پرانی ٹیکنالوجی کے حامل ٹو جی لوکیٹر موجود ہیں۔ ٹو جی نیٹ ورک ٹریکر کی وجہ سے ملزمان کی موبائل فون لوکیشنز ٹریس کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب تمام موبائل فون کمپنیز اس وقت فور جی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں۔ لاہور پولیس نے ٹو جی ٹریکر کے باعث مجرم نا پکڑنے کا اعتراف کر لیا۔

زرائع کے مطابق لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل فور جی ٹریکر خریدنے کے لیے آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا۔ لاہور پولیس کے پاس اس وقت دو ٹو جی ٹریکر موجود ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے کیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ٹریکرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب پولیس وردی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اورجعلی اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نےسکیورٹی فیچرڈریڈیبل سکیورٹی کارڈ متعارف کروانے کے لئے اقدامات کاحکم دیا ہے،تمام اضلاع میں افسران اوراہلکاروں کوایک ہی طرزکاسروس کارڈ جاری ہوگا، پولیس ملازم کےسروس کارڈ پرکیوآرکوڈ ہوگا جبکہ 7سکیورٹی فیچربھی ہوں گے۔ کارڈمیں ملازم کانام اوربیلٹ نمبر ہوگا، باقی کوائف کیوآرکوڈ میں موجود ہوں گے۔ اےآئی جی ایڈمن ڈیمانڈ کےمطابق اگلےماہ سےکارڈزجاری کریں گے۔ پولیس ملازم کےسروس کارڈ کی قیمت90روپے مقر کی گئی ہے،چارسال قبل بھی کچھ اضلاع میں کارڈکا اجراکیا گیا لیکن ڈیٹا سنٹرلائزڈ نہ ہونے کی وجہ سے سودمند ثابت نہ ہوا۔

                

Azhar Thiraj

Senior Content Writer