پولیس وردی میں ڈکیتیاں، ڈیٹا بیسڈ سکیورٹی فیچرڈ پولیس کارڈ متعارف کرنیکا فیصلہ

پولیس وردی میں ڈکیتیاں، ڈیٹا بیسڈ سکیورٹی فیچرڈ پولیس کارڈ متعارف کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پولیس کی وردی میں ڈکیتی و راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، جعلی شناخت ظاہر کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے ڈیٹا بیسڈ سکیورٹی فیچرڈ پولیس کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ، بائیو میٹرک حاضری کی بجائے کارڈسے حاضری بھی لگائی جائے گی، مشین ریڈ ایبل کارڈز  آئی جی کی منظوری کے بعدپنجاب بھر میں بھجوا دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی وردی میں ڈکیتی و راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، جعلی شناخت ظاہر کرنے والوں کوقانون کے شکنجے میں لانے کے لئے ڈیٹا بیسڈ سکیورٹی فیچرڈ پولیس کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ، بائیو میٹرک حاضری کی بجائے کارڈسے حاضری بھی لگائی جائے گی۔

پولیس وردی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اورجعلی اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نےسکیورٹی فیچرڈریڈیبل سکیورٹی کارڈمتعارف کروانے کے لئے اقدامات کاحکم دیا ہے۔ تمام اضلاع میں افسران اوراہلکاروں کوایک ہی طرزکاسروس کارڈجاری ہوگا۔

پولیس ملازم کےسروس کارڈپرکیوآرکوڈہوگا جبکہ 7سکیورٹی فیچربھی ہوں گے۔کارڈمیں ملازم کانام اوربیلٹ نمبر ہوگا،باقی کوائف کیوآرکوڈمیں موجود ہوں گے۔ اےآئی جی ایڈمن ڈیمانڈکےمطابق اگلےماہ سےکارڈزجاری کریں گے۔ پولیس ملازم کےسروس کارڈکی قیمت90روپے مقر کی گئی ہے۔

چارسال قبل بھی کچھ اضلاع میں کارڈکا اجراکیا گیا لیکن ڈیٹا سنٹرلائزڈ نہ ہونے کی وجہ سے سودمند ثابت نہ ہوا۔

Shazia Bashir

Content Writer