لیسکو افسران کی لاٹری لگ گئی، پروموشنز کا فیصلہ کر لیا گیا

لیسکو افسران کی لاٹری لگ گئی، پروموشنز کا فیصلہ کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو کے اٹھارہ افسران کو گریڈ بیس اور اکیس میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پیپکو نے ہفتہ کے روز سینئر سلیکشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔ 


تفصیلات کے مطابق لیسکو کے اٹھارہ افسران کو گریڈ بیس اور اکیس میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پیپکو نے ہفتہ کے روز سینئر سلیکشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔ 

اسلام آباد میں ہونے والے  سینئر سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ سمیت دیگر کمپنیوں کے سربراہان شریک ہوں گے، جو افسران کا انٹرویو کریں گے، لیسکو سے جی ایم ٹیکنیکل معین الدین اور چیف انجینئر پلاننگ ایمینوئل سردار کا نام شامل ہے، جبکہ لیسکو سے جنرل مینجر آپریشن پرویز اقبال کو بھی انٹرویو کے لیے بلا لیا گیا ہے۔

چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے لیسکو سے عزیز الرحمان، محمد نعیم، بشیر احمد، صدیق اللہ خان، عامر یاسین، منظور حسین اور اللہ یار خان کو انٹرویو کے لیے بلا لیا گیا ہے۔ اسی طرح رانا اشتیاق، ناصر ایاز خان، راو سعید، جاوید اقبال گل، محمد افضل ندیم کو گریڈ بیس دیا جائے جبکہ رانا ایوب، محمد آصف ندیم اور عبدالمنان منگی کو بھی انٹرویو کے لیے بلا لیا گیا ہے۔

ترقی پانے والے افسران کو پیپکو پالیسی کے مطابق دیگر کمپنیوں میں تعینات کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer