ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ حفیظ سنٹر،حکومت کا متاثرین کیلئے بڑےریلیف پیکج کا اعلان

سانحہ حفیظ سنٹر،حکومت کا متاثرین کیلئے بڑےریلیف پیکج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی لاہور چیمبر آمد، وزیر اعظم کی کامیاب نوجوان اسکیم کے تحت متاثرین حفیظ سنٹر کے لیئے پانچ ارب ریلیف پیکج کا اعلان کیا، بنک آف پنجاب آسان شرائط پر تاجروں کو قرضے فراھم کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سخت سکیورٹی میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچے جن کا صوبائی وزیر فیاض الحسن چوھان سمیت صوبائی وزیر ھاشم جواں بخت، صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح، سینئیر نائب صدر ناصر حمید، نائب صدر طاھر محمود، سی سی پی او لاہور عمر شیخ، کمشنر لاہورذوالفقار گھمن، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض سمیت دیگر نے استقبال کیا- 

اس موقع پر اپنے افتتاحی خطاب میں صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سرداد عثمان بزدار کی آمد باعث فخر ہے، موجودہ حالات میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائیوں پر تحفظات ہیں، کوشش کریں کسی تاجر سے زیادتی نہ ہو، ایل ڈی اے نے جو لینڈ پر ٹیکس لگایا ہے وہ بہت زیادہ ہے، ایف بی آر کاروباری مراکز پر چھاپے مار رہی ہے، اگر بتا کر آئیں تو آسانی ہو گی-
اس دوران صوبائی وزیر خزانہ ھاشم جواں بخت نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ حفیظ سنٹر کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری امداد کی ہدایت کی، جس پر فوری عمل کیا-

تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں 13 اکنامک زون بنا رھی ہے، کورونا وبا کے دوران تاجروں کو 56 ارب کا ٹیکس ریلیف دیا گیا، بنک آف پنجاب کی مدد سے سانحہ حفیظ سنٹر کے متاثرہ تاجروں کو 5ارب کا ریلیف پیکج دیا جا رہا ہے، سانحہ کے بعد ضلعی حکومت اور سی سی پی او لاہور کی کارکردگی قابل تعریف ہے-
صدر حفیظ سنٹر ملک کلیم نے کہا کہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد ھمارے لیئے باعث تقویت ہے، آج جو پیکج دیا گیا ہے وہ بہت بڑا پیکج ہے، حفیظ سنٹر کے تاجر پلازے سے شفٹ نہیں ہونا چاھتے، حفیظ سنٹر کے تمام تاجر ٹیکس ادا کرتے ہیں، حفیظ سنٹر کا جو حصہ آگ سے بچ گیا ہے اسے فوری کھولنے کی اجازت دی جائے، تاجر برادری آپ کی مشکور ہے کہ آپ نے مسائل حل کیے-

Azhar Thiraj

Senior Content Writer