اسٹیج ڈرامہ ”ارطغرل پاءجی “میں نسیم وکی کی زبردست پرفارمنس کے چرچے

اسٹیج ڈرامہ ”ارطغرل پاءجی “میں نسیم وکی کی زبردست پرفارمنس کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروزپور روڈ (زین مدنی )تماثیل تھیٹرمیں اسٹیج ڈرامہ”ارطغرل پاءجی “میں اداکارنسیم وکی کی زبردست پرفارمنس کے چرچےہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق تماثیل تھیٹر میںزیرنمائش اسٹیج ڈرامہارطغرل پاءجی میں اداکارنسیم وکی ایک ایسے بادشاہ کا کردارادا کررہے ہیں جو ایک بادشاہ کو بچا کر بادشاہ بنتے ہیں اور وہ فیصلے نہیں کر پاتے جو ایک بادشاہ فیصلے کرتا ہے۔نسیم وکی نے اپنی زبردست پرفارمنس سے شائقین کواپنا گرویدہ بنالیاجبکہ ڈرامے میں اداکارہ شیلا چوہدری اور فیروزہ علی کی ڈانس پرفارمنس پرشائقین کو بے پناہ پسند آرہی ہے ،شائقین ڈرامے کے آخر میں جب نسیم وکی کا پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کا سین آتا ہے تو اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر اس پرفارمنس پردادیتے ہیں۔

نسیم وکی نے اس سلسلے میں سٹی فورٹی ٹو کو بتایا کہ اسٹیج ڈرامہ ارطغرل پاءجی ایک منفرد کھیل ہے اورمیں اس میں اسپیشل موضوع ہے کہ جو کام جس کو بھاتا ہے وہ ہی اس کام کو نبھا سکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer