( فہد علی ) پولیس یا ڈاکو، لاری اڈا کے علاقہ میں پولیس وردی میں ملبوس دو افراد شہری سے تلاشی کے بہانے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ لاری اڈا کے علاقے میں ناصر نامی شہری اپنی فیملی کے ساتھ گھر جارہا تھا کہ راستے میں کھڑے دو پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے سامان چیک کرنا شروع کردیا۔ دوران تلاشی بیگ میں موجود تین تولے سے زائد زیور نکال لیا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کرفرار ہوگئے۔ پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود تاحال دونوں ملزمان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔