ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینکرز پرسن پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 اینکرز پرسن پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: اینکرز پرسن پر دوسرے کے پروگرام میں تجزیہ دینے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں پیمرا کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست ایڈووکیٹ میاں آصف نے دائر کی گی ہے جس میں موقف اختیار کیا کہ آئین پاکستان نے اظہار رائے کی آزادی شہریوں کو دی۔

اینکرز پر دوسروں پروگرام جا کر تجزیہ دینے پر پابندی آئین و قانون کے منافی ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا کا پابندی کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 8 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer