ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہبازعلی: اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹوکیو اولمپک سے باہر ہوگئی ہے، اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہالینڈ کے خلاف پہلا میچ چارچار گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کو چھ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ہاکی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ اولمپک میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے، پرولیگ میں عدم شرکت کے باعث قومی ہاکی ٹیم ابتدائی طور پرکوالیفائنگ راونڈ سے باہر ہوگئی تھی تاہم سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کی کوششوں سے پاکستان کو دوبارہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل کیا تھا۔

پاکستان ہاکی ٹیم اس وقت عالمی رینکنگ میں17 ویں نمبرپر ہے، کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست کے چار کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے، سابق کپتان محمد عرفان اپنی فیملی کے پاس انگلینڈ چلے گئے، کپتان رضوان سینئر، راشد محمود لیگ کھیلنے کے لیے ہالینڈ میں رک گئے جبکہ رضوان جونئیر ہاکی لیگ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

Shazia Bashir

Content Writer