پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے بیوروکریسی کی نااہلی کی نذر ہونے لگے

 پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے بیوروکریسی کی نااہلی کی نذر ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے شروع ہونیوالے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے، بیوروکریسی کی نااہلی کی نذر ہونے لگے، پنجاب حکومت وفاقی حکومت کی ہدایات پربر وقت عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی۔

پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے مختلف مالیاتی اداروں سےقرض لیا جارہا ہے جس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک سرفہرست ہے ،ان میں اے ڈی بی نے کچھ تحفظات ہونے پر ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے کنٹری ہیڈ نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ  پنجاب کو آگاہ کیا ، جس میں منصوبوں کے بنک اکاؤنٹس، متعلقہ دستاویزات، سٹاف کی بھرتی، ماحولیاتی نظام سے متعلق طریقہ کار تاحال وضع نہیں کیا گیا ۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل کو 13 جولائی تک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کی گئی مگر پنجاب حکومت نے اکائونٹس ہی نہ کھولے، ایشین ڈویلپمنٹ بنک کو پنجاب حکومت نے تاحال منصوبوں سے متعلق اہم ترین تفصیلات ہی فراہم نہیں کیں اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب 31 جنوری کی ڈیڈ لائن کے باوجود معاہدے پر عملدرآمد نہیں کروا سکا۔

Sughra Afzal

Content Writer