’’پنجاب کے تعلیمی نظام میں حقیقی اور معنی خیز تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں‘‘

’’پنجاب کے تعلیمی نظام میں حقیقی اور معنی خیز تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے ٹیکنالوجی کے استعمال کو اہمیت نہیں دی گئی، ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال ہمارے بچوں کی زندگی ہماری توقعات سے زیادہ بدل سکتا ہے۔

پی سی ہوٹل میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مائکروسافٹ کی جانب سے منعقدہ ایجوکیشن ڈے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ماہرتعلیم سمیت طلباوطالبات نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

ہماری حکومت نے پہلی بار سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ٹیکنالوجی کی بنیاد پر انقلابی تبدیلیاں کیں، ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کا کامیاب انعقاد اور عملدرآمد ٹیکنالوجی کے استعمال کی بڑی مثال ہے۔  انکا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے ڈیجیٹلائیزیشن اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو اہمیت نہیں دی گئی، ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال ہمارے بچوں کی زندگی ہماری توقعات سے زیادہ بدل سکتا ہے۔

 ہم پنجاب کے تعلیمی نظام میں حقیقی اور معنی خیز تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔

             

Shazia Bashir

Content Writer