صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید صفائی عملہ پر برس پڑے

صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید صفائی عملہ پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا سبزی منڈی اقبال ٹاؤن کا دورہ، صفائی ستھرائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرنے کے ساتھ منڈی کی حالت میں فوری بہتری کی ہدایت بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے عوامی شکایات پر سبزی منڈی علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا، بلدیاتی نمائندے اور پارٹی رہنماء بھی ہمراہ تھے، صوبائی وزیر کی آمد کی اطلاع پر صفائی کرنے والے اداروں نے سبزی منڈی میں صفائی مہم شروع کر دی جو کسی کام نہ آئی۔

سبزی منڈی میں جگہ جگہ لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی جمع ہونے پر صوبائی وزیر صفائی عملے پر برس پڑے، صوبائی وزیر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راحیلہ احمد رضا سے بھی سبزی منڈی کی سہولیات اور مسائل سے متعلق آگاہی لی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی کے حالات دیکھ کر دکھ ہوا، انہوں نے کہا کہ واسا نے سبزی منڈی کے نکاس کے لیے 15 کروڑ کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے جس کی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے خود ملاقات کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ منڈی کی موجودہ حالت میں فوری بہتری کے لیے اداروں کو احکامات جاری کردیئے ہیں، جلد دوبارہ دورہ کروں گا۔