لاہور میں کل تمام سرکاری ونجی سکولز، یونیورسٹیز بند رہیں گی

لاہور میں کل تمام سرکاری ونجی سکولز، یونیورسٹیز بند رہیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) عرس حضرت داتا گنج بخش اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں کل شہر بھر کے سرکاری و نجی یونیورسٹیز بند رہیں گی، لوکل چھٹی ہونے کی بناء پر شہر کے کالجز بھی بند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عرس حضرت داتا گنج بخش اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر  شہر کی سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیز کی جانب سے کل ادارے بند رکھنے کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں, یونیورسٹیوں کی جانب سے طلباء کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کل تدریسی شعبہ جات اور طلباء و اساتذہ کی سہولت کے لیے چلنے والی بسیں بھی بند ہوں گی۔

اس کے علاوہ سرکاری ونجی سکول بھی کل بند رہیں گے، کل تیس اکتوبر کو حضرت عثمان ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے عرُس مبارک کی تقریبات کے سلسلے میں مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے, اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی سکول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، سکول کھولنے پر متعلقہ انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی,ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول بند رکھنے کے حوالے سے شہر بھر کے سکولز کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer