سعید احمد: ریلوے کے شعبہ فریٹ کےحکام کی انوکھی منطق، ماہانہ فریٹ ریونیو بڑھانے کے لیے بزنس میں اضافے کی بجائے کرائےبڑھادیےگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔فریٹ سیکٹر کی انوکھی منطق سامنے آئی ہے،فریٹ ریونیو بڑھانے کے لیے بزنس میں اضافے کی بجائے کرایوں میں اضافہ کیاگیاہے۔ کرایوں میں اضافے کے حوالے سے ریلوے ہیڈکوارٹر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فریٹ کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔