محسن نقوی کا سکھ یاتریوں کی فیملی کیساتھ ڈکیتی کے واقعہ کا سخت نوٹس، ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

 محسن نقوی کا سکھ یاتریوں کی فیملی کیساتھ ڈکیتی کے واقعہ کا سخت نوٹس، ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دور نایاب: وزیر اعلی محسن نقوی کا سکھ یاتریوں کی فیملی کیساتھ ڈکیتی کے واقعہ کا سخت نوٹس، سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
 نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گلبرگ میں سکھ یاتریوں کی فیملی سے ڈکیتی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیاہے اور کہاہے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی فوری شناخت کی جائے، 48 گھنٹوں میں ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ گلبرگ جیسے علاقے میں سکھ فیملی سے ڈکیتی کا واقعہ سنگین غفلت ہے۔ غفلت کا تعین کیا جائے اورذمہ دار پولیس والےکے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلٰی کاکہناہےسکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔متاثرہ سکھ فیملی سے پوری ہمدردی ہے، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔