یکم دسمبر سے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز

یکم دسمبر سے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اہم تجاویز سامنے آگئیں۔ 
انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے فی لیٹر پیٹرول 20 پیسے اضافہ کرنے، جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے تک کمی کی تجویز  نگران وزیر اعظم کو پیش کردی گئی، اس کے علاوہ فی لیٹر مٹی کا تیل 2روپے 82 پیسے کمی کرنے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کی تجویز دیدی گئی۔ 
دو ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 2.60 فیصد  کا اضافہ ہوا، جبکہ لند ن برینٹ آئل 80.61 ڈالر سے بڑھ کر 82.71 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔