نواز شریف کیخلاف جتنے بھی کیسز تھے سب فیک کیسز تھے ، اسحاق ڈار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی نے آج سرخرو کیا، نواز شریف کیخلاف جتنے بھی کیسز تھے سب فیک کیسز تھے ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف نے اللہ تعالٰی پر اپنا معاملہ چھوڑا تھا آج اللہ نے سرخرو کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے امیدوار صرف نواز شریف ہی ہیں۔ اللہ نے اور عوام نے مسلم لیگ ن کو الیکشن میں اکثریت دی تو ہمارے وزیراعظم میاں نواز شریف ہی بنیں گے۔ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے اور ہمیں اللہ تعالٰی سے پوری امید ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان قانونی طور پر بھی بطور پارٹی چئیرمین نہیں رہ سکتے تھے، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو پسند سے پارٹی چیرمین نامزد نہیں کیا یہ ان کی قانونی اور آئینی مجبوری تھی، عمران خان اگر چاہتے بھی تو وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے تھے۔ 

ہمیں ن لیگ کی ٹکٹوں کیلیے ہزاروں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور ان کو  پراسیس کیا جا رہا ہے۔ میں نے نواز شریف اور شہباز شریف کی منظوری کے بعد سنٹرل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، سنٹرل بورڈ کے علاوہ ضلعی اور ڈویژنل کمیٹیوں کو ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں جو انٹرویوز اور اپنی سفارشات مرتب کر رہے ہیں،  دسمبر کے شروع میں ن لیگ کے سنٹرل پارلیمانی بورڈ کے اجلاس شروع ہو جائیں گے اور امیدواروں کی حتمی منظوری ہو گی۔