ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم سیاسی شخصیت کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی

 اہم سیاسی شخصیت کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :  پاکستان مسلم لیگ(ن) میں ملک کی اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری, سوات کی اہم سیاسی شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے مسرت احمد زیب نے اپنے بیٹے میاں گل عمر فاروق کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں  مسرت احمد زیب نے پارٹی قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار  کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا اعلان کردیا۔ نواز شریف نے مسرت احمد زیب اور میاں گل عمر فاروق کا پارٹی میں واپسی کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی۔ مسرت احمد زیب اور میاں گل عمر فاروق نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ 

 نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اتحاد، اتفاق اور تعاون ضروری ہے۔ 

ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی بات ہوئی۔