(ویب ڈیسک ) پی ایچ ایف چیف سلیکٹر اولمپین آصف باجوہ کی ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمینز کے ہمرا پریس کانفرنس ۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ جونئیر ورلڈکپ کسی بھی ٹیم کے لیے اہم ہے ،جونئیر ٹیم کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے،جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے 18 رکنی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا،آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھرپور انداز میں الوداع کریں گے،سلطان آف جوہر کپ کھیلنے والی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہیڈ کوچ رولنٹ آلٹمینزکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھی ٹیم ہے کوشش ہوگی اچھا پر فارم کریں،ورلڈکپ میں ہمارا گروپ سخت ہے مگر کوارٹر فائنل میں پہنچنے لیے بھرپور کوشش کریں گے،موجودہ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،ان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کا تجربہ درکار ہے،میری حکومت پاکستان اور پرائیویٹ سیکٹر سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان ہاکی کی سپورٹ کریں۔