اعجاز جمالی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی پہنچ گئے ۔
بلاول بھٹو 4 روز دوبئی میں قیام کےبعد واپس وطن لوٹے ہیں ، سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کل کوئٹہ روانہ ہوں گے ،کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری دونوں خطاب کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور شریک چئیرمین کے ساتھ محترمہ بینظیر بھٹو اور آصٖ علی زرداری کی بیٹیاں بھی چار روز تک دوبئی میں مقیم رہے، انہوں نے یہ وقت فیملی مصروفیات میں گزارا۔ معلوم ہوا ہے کہ ان دنوں کے دوران وہاں بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق مشاورت کی گئی ۔