ویب ڈیسک : لاہور مسلسل اسموگ کی لپیٹ میں ہے، شہر میں اسموگ کی شرح خطرناک حد تک پہنچ گئی۔
اسموگ ایکسپرٹ اور پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے شہر میں فوری ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ڈاکٹر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوگا، حد نگاہ صفر ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ دسمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا، شہر میں فوری ایمرجنسی نافذ کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 500 تک پہنچ چکا جو انتہائی مضر ہے۔انہوں نے کہا کہ کارخانوں، گاڑیوں اور لکڑیاں جلانے سے آلودگی میں اضافہ ہوا، 99 فیصد شہری اسموگ سے بیمار ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر ذوالفقار نے مزید کہا کہ شاہدرہ، اندرون شہر اور مال روڈ پر سب سے زیادہ فضائی آلودگی ہے