حسن خالد : شہر اور گردونواح میں دھند کی شدت میں کمی کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے کھول دیا گیا۔
لاہور سے خانقاہ ڈوگراں کے لیے ایم ٹو،لاہور تا سیالکوٹ ایم الیون اور ایم تھری فیض پور سے ننکانہ تک دھند کی شدت کے باعث بند کی گئی تھی۔
6 گھنٹے کی بندش کے بعد صبح دھند کی شدت میں نمایاں کمی آنے اور حد نگاہ ںہتر ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔موٹروے پولیس نے مسافروں کو دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کرنے اور اوورسپیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہے ۔